راجن پور: سالانہ ہزاروں افراد پر کالے یرقان کا حملہ‘ صورتحال سنگین 

  راجن پور: سالانہ ہزاروں افراد پر کالے یرقان کا حملہ‘ صورتحال سنگین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رحیم یار خان‘ جام پور (نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار) ضلع راجن پور کے علاقہ اسنی۔ چک دلیل۔ داجل۔ تل شمالی۔ ہڑند۔ رکھ عظمت والا سمیت دیگر علاقوں میں کالے یرقان(بقیہ نمبر45صفحہ 6پر)
 کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔ایک محتاط اندازے کے مطابق ہر سال راجن پو رمیں پانچ سے دس ہزار لوگ اس بیماری میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ ہر دوسرا شخص اس بیماری کا شکار ہے۔ مہنگا علاج ہو نے کی وجہ سے لوگ علاج نہیں کراسکتے۔   ہر سال ہزاروں نوجوان اس بیماری میں مبتلا ہو کرکے زندگی کی باذی ہار جاتے ہیں۔علاقہ پچادھ کے علاقوں  میں تل شمالی۔ ڈھانڈلہ والا۔ داجل۔ نوشہرہ۔ ٹبی سولگی۔ مڈرندان۔ گرکنہ وزیری۔ تتاروالا۔ کوٹلہ دیوان میں کالے یرقان کی بیماری میں خوفناک اضافہ ہو رہا ہے۔ ضلع سطح پر اور ہسپتالوں میں علاج معالجے کے مراکزنہ ہو نے سے لوگ ہلاک ہو رہے ہیں۔ شہری جمیل احمد۔ غوث بخش۔ اللہ ڈتہ نے وزیر اعلی پنجاب اور سیکرٹری صحت پنجاب۔ڈپٹی کمشنر سے ان علاقوں میں ویکسی نیشن کراکے لوگوں کو حفاظتی ٹیکے فری لگوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ کالے یرقان میں مبتلا 2 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے ہیں۔تفصیل کے مطابق چوک بہادر پور کی رہائشی 60 سالہ شبیراں بی بی اور ظاہر پیر کے 60 سالہ غلام اکبر کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں افراد جانبر نہ ہو پائے اور دم توڑ گئے۔
جاں بحق