یوم یکجہتی کشمیر‘ شہر شہر ریلیاں‘ تقریبات‘سوشل میڈیا پر نئی مہم

  یوم یکجہتی کشمیر‘ شہر شہر ریلیاں‘ تقریبات‘سوشل میڈیا پر نئی مہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان‘ ڈیرہ‘ بہاولپور‘ وہاڑی‘ خانیوال‘ مظفر گڑھ‘ ٹھٹھہ صادق آباد‘ گڑھ مہاراجہ‘  بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان)جماعت اسلامی ضلع ملتان کے زیر اہتمام ہفتہ یکجہتی(بقیہ نمبر46صفحہ 6پر)
 کشمیر کے سلسلے میں آج بروز بدھ 3بجے سہ پہر ”دارالسلام“ دفتر جماعت اسلامی نزدکلمہ چوک میں ”یکجہتی کشمیر سیمینار“ منعقد ہوگا۔ یکجہتی کشمیر سیمینار سے مقامی و قومی سیاسی، سماجی ودینی شخصیات خطاب کریں گی۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر پانچ فروری کو ضلع ڈیرہ غازیخان میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر ڈے منایا جائے گا ڈپٹی کمشنر آفس میں آٹھ بجکر اٹھاون منٹ پر سائرن بجایاجائے گا نو بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کے ساتھ ڈپٹی کمشنر آفس سے تحصیل آفس چوک اور فیصل مسجد چوک تک ریلی کا انعقاد کیا جائے گا یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہ اجلاس میں بتائی گئی جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار نے کی اجلاس میں تمام محکموں کے افسران موجود تھے۔ کشمیر ڈے کے موقع پر اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 5 روزہ تقریبات کا سلسلہ قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور میں جاری ہے۔ اس تناظر میں 2 فروری 2021 کو ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر پروفیسرز، فیکلٹی ممبرز اور سٹاف کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے راستوں پر کشمیر کی جہدو جہد آزادی کے متعلق پوسٹرز اور بینرز آویزاں کیے گئے تھے۔ پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر شفقت علی تبسم کا کہنا تھا کہ کشمیر ڈے کو مناکر ہم کشمیر یوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور انکی اس آزادی کی خاطر جہدوجہد میں ہم انکے ساتھ ہر اول دستہ کی صورت میں ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جس دن کشمیر آزاد ہوگا اور اپنے پاکستانی مسلمان بہن، بھائیوں کے ساتھ الحاق کرے گا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹر محمد اسلم کا کہنا تھاکہ کشمیر پاکستان کا ہے اور پاکستان کا رہے گا اور آپ دیکھیں گے کہ بہت جلد کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت ہندوستان کو دینا پڑے گا۔ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام مسئلہ کشمیر کو سوشل میڈیا کے ذریعے عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے خصوصی پینل مذاکرے کا انعقاد کیا گیا۔ گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز نے کہا کہ سوشل میڈیا دور حاضر میں ایک موثر اور طاقت ور ذریعہ ابلاغ ثابت ہوا ہے۔ جدوجہد آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے سوشل میڈیا بہت اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ہمارے نوجوان مسئلہ کشمیر کو دنیا کے ہر فرد تک پہنچانے کے لیے سوشل  میڈیا استعما ل کر سکتے ہیں۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایت پر مسئلہ کشمیر اورسوشل میڈیا کے موضع پر میڈیا کنکلیو کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر عمران سرور باجوہ  چیئرمیں شعبہ کیمپوٹر سائنس نے کہا کہ جامعہ اسلامیہ میں موجود سٹوڈنٹ سوسائٹیز مسئلہ کشمیر خاص طور پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور گزشتہ کئی ماہ سے جاری محاصرے سے متعلق عالمی ضمیرکو سوشل میڈیا پیجز کے ذریعے جاگر کر سکتے ہیں۔ڈاکٹر عمران رشید ڈائریکٹر ٹورازم نے کہا کہ ہمسایہ ملک نے مغربی دنیا میں وطن ِعزیز کے خلاف جھوٹے پراپیگنڈے کو پھیلایا جس کا سد باب سوشل میڈیا کے موثر استعمال سے ممکن ہے۔ ڈاکٹر محمد شفیق سربراہ شعبہ آپریشن اینڈ پروجیکٹ مینجمنٹ نے کہا کہ ہمارے طلباء وطالبات سوشل میڈیا پر غیر ضروری اور بے فائدہ وقت ضائع کرنے کی  بجائے اپنی صلاحتیوں کو قومی جذبے کے ذریعے سود مند طریقے سے استعما ل کریں اور ایک قوم ہونے کا ثبوت دیں۔ ڈاکٹر سید جاوید اقبال سربراہ شعبہ مینجمنٹ اینڈہومن ریسورس مینجمنٹ  نے کہاکہ سوشل میڈیا، فیس بک،ٹویٹر، انسٹاگرام اور دیگر سوشل ایپس دنیا تک رسائی کا دروازہ ہیں اور ہمارے لیے بہت بڑا موقع فراہم کرتے ہیں کہ ہم دنیا میں اپنی آواز پہنچائیں۔ طالب علم مظاہر حسین نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی طلباء سوسائٹیز مختلف سوشل میڈیا پیجیز کے ذریعے ملی نظریات کا بہترین پرچار کر رہی ہے اور ان میں مسئلہ کشمیر بھی شامل ہے۔ وہاڑی میں سٹار کلب کی طرف سے یوم یکجہتی کشمیر ریلی 5فروری کو نکالی جائے گی۔ تفصیل کے مطابق سٹار کلب ڈبلیو بلاک کی طرف سے 5فروری کویوم یکجہتی کشمیر ریلی دن 2بجے بھٹی پارک ڈبلیو بلاک سے پریس کلب تک نکالی جائے گی جس کی قیادت سابق چیئرمین بلدیہ شیخ محمد حسین سلیم کریں گے۔جبکہ خانیوال‘ مظفر گڑھ‘ ٹھٹھہ صادق آباد‘ گڑھ مہاراجہ‘ چوک اعظم‘ دراہمہ‘ کہروڑ پکا اور دیگر شہروں میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریبات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
تیاریاں