سیت پور میں سیٹلائٹ اراضی سنٹر کا افتتاح

        سیت پور میں سیٹلائٹ اراضی سنٹر کا افتتاح

  

 سیت پور (نمائندہ خصوصی) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سیت پور(بقیہ نمبر48صفحہ 6پر)

 میں سیٹلائیٹ اراضی سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق مخدوم سید محمد رضا بخاری کی کاوشوں سے اور  وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر سیت پور میں سٹلائیٹ اراضی سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا ہے جس میں عوام کو بہت جلد  تمام سہولیات اراضی کے حوالہ سے میسر ہو نگی  یہ بات نیشنل پریس کلب سیت پور کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انچارج محمد جنید سروس سنٹر علی پور نے بتائی اور مزید کہا کہ ابھی یونین کونسل سیت پور کی عمارت میں یہ دفتر قائم کیا ہے جب کہ اس موقعہ پر مسعود قادر پٹواری غلام اصغر پٹواری رانا امجد علی پور محمد عامر  بھی موجود تھے اس موقع پر عوام نے مخدوم سید محمد رضا بخاری پارلیمانی سیکرٹری کو خراج تحسین پیش کیا ہے کہ ان کی کاوشیں رنگ لائی ہیں اور سیت پور زمینوں کے معاملات  کیلئے اب علی پور نہیں جانا پڑے گا اس موقعہ پر میاں محمد طارق احسان عابد نواز خان ایڈووکیٹ عبداللطیف سیال عوامی مرکزی صدر انجمن تاجران سیت پور محمد اصغر سلیم بھٹہ عامر حیات خان سیمت دیگر بھی موجود تھے۔

افتتاح

مزید :

ملتان صفحہ آخر -