مختلف محکموں کے زیرالتوامقدمات  کی پیروی میں تیزی لانے کا فیصلہ 

  مختلف محکموں کے زیرالتوامقدمات  کی پیروی میں تیزی لانے کا فیصلہ 

  

ملتان (خصو صی ر پو رٹر) عدالتوں میں مختلف محکموں کے زیرالتوامقدمات(بقیہ نمبر34صفحہ 7پر)

 کی پیروی میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس سلسلہ میں گزشتہ روزڈپٹی کمشنر عامر خٹک سے ڈسٹرکٹ اٹارنی ملک ظفر اقبال نے ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنرعامر خٹک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام کیسز کو منتقی انجام تک پہنچانا چاہتی ہے،اس حوالے سے ڈسٹرکٹ اٹارنی کے ساتھ متعلقہ محکموں کے اجلاس منعقد کرائے جائیں گے،متعلقہ محکموں سے رابطہ کار سے بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں،ضلعی انتظامیہ ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کو تمام سہولیات فراہم کرے گی۔عامر خٹک نے کہا کہ عدالتوں میں کیسز کی پیروی نہ ہونے کی وجہ سے مختلف مسائل جنم لے رہے ہیں،ڈسٹرکٹ اٹارنی مختلف کیسز اور متعلقہ محکموں کی فہرست ڈی سی آفس کو فراہم کریں۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اٹارنی نے بتایا کہ مختلف عدالتوں میں صوبائی محکموں کے 1053 کیسز زیر سماعت ہیں،5ڈسٹرکٹ اٹارنی اور 6 اسسٹنٹ اٹارنی کیسز کی پیروی کررہے ہیں،ضلعی انتظامیہ کی سپورٹ سے عدالتوں سے کیسز کے فیصلے حاصل کرنے میں تیزی لائی جا سکتی ہے

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -