بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام‘لاکھوں روپے کا فراڈ  کرنیوالے دو ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور 

  بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام‘لاکھوں روپے کا فراڈ  کرنیوالے دو ملزمان کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصو صی ر پو رٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بے نظیر انکم (بقیہ نمبر36صفحہ 7پر)
سپورٹ پروگرام کی مدد میں لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والے دو ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نیاز اور اشرف کے خلاف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈی جی خان میں ایک لاکھ 70 ہزار روپے فراڈ کرنے کی شکایت موصول ہوئی تھی ملزمان نے مختلف شہریوں کے نام پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم ہتھیائی تھی جن سے ایک 30 ہزار روپے برآمد کیے گئے ہیں جن سے مزید ایک لاکھ 40 ہزار روپے کی برآمدگی ہونی باقی تھی لیکن اب برآمدگی اور دیگر ملزمان سے متعلق انکشاف کی توقع نہیں ہے اس لیے جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا جائے۔ تاہم ملزمان کو جیل بھجوا دیا گیا ہے۔
بے نظیر انکم سپورٹ