بہاولپور‘ خانیوال میں گراں فراشوں کیخلاف کریک ڈاؤن‘ جرمانے‘ گرفتاریاں 

    بہاولپور‘ خانیوال میں گراں فراشوں کیخلاف کریک ڈاؤن‘ جرمانے‘ گرفتاریاں 

  

بہاولپور‘خانیوال(بیورو رپورٹ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ بیورو نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشی کے خاتمہ کے لیے بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس (بقیہ نمبر25صفحہ 6پر)

فیلڈ میں متحرک ہیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے یکم اور2 فروری 2021ء کو ضلع بھر میں 2116 دکانوں، ریڑھیوں، مارکیٹس اور دیگر کاروباری مراکز میں جا کر اشیائے خوردونوش کے نرخ چیک کیے۔ اس دوران 69 مقامات پر خلاف ورزی پائی گئی۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے موقع پر ہی مجموعی طور پر97000/- روپے جرمانہ عائد کیا اور3افراد کو گرفتار کیا۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے تنبیہ کی ہے کہ اشیائے خوردونوش مقررکردہ نرخ کے مطابق فروخت کی جائیں اور نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کیے جائیں تاکہ صارفین کو خریداری کے وقت دشواری کا سامنا نہ ہو۔جبکہ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس  شیرازی کی زیر سرپرستی پرائس مجسٹریٹس نے ایک ماہ کے دوران ریکارڈ کارروائیاں کرکے 951 ناجائز منافع خور دکانداروں کو 15 لاکھ 10 ہزار 400 روپے کے جرمانہ کردیئے جبکہ ایک دکاندار کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج کروا کے اسے جیل بھجوادیا گیا- ڈپٹی کمشنر نے سرکاری ریٹس پر اشیاء خوردونوش  کی فروخت یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عادی گرانفروش دکاندار کو جرمانہ کے بجائے جیل بھجوایا جائے انہوں نے کہا ہے کہ پرائس۔مجسٹریٹس  دفاتر میں بیٹھنے کو بجائے مارکیٹس بھی وزٹ کریں اسوقت حکومت کا خصوصی فوکس پرائس کنٹرول پر ہے پرائس چیکنگ تیزی کی جائے انہوں نے کہا کہ کسی کو عوام کی جیبوں پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے۔

گرفتاریاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -