گگو منڈی: آر ایچ سی کوارٹر سے ملنے والی  لاش خانہ بدوش بچے کی نکلی‘ تحقیقات شروع

 گگو منڈی: آر ایچ سی کوارٹر سے ملنے والی  لاش خانہ بدوش بچے کی نکلی‘ تحقیقات ...

  

 گگو منڈی (نامہ نگار)آ ر ایچ سی گگو منڈی کے کواٹر سے ملنے والی کمسن(بقیہ نمبر28صفحہ 6پر)

 بچے کی باقیات ہمارے بیٹے کی ہیں خانہ بدوش فیملی نے دعویٰ کردیا‘ بچہ پانچ ماہ قبل مین بازار سے گم ہو گیا تھا تفصیلات کے مطابق دو روز قبل رُورل ہیلتھ سنٹر گگو کے متروک رہائشی کواٹر سے ملنے والے کمسن بچے کے بوسیدہ ڈھانچے کے متعلق خانہ بدوش منظور احمد کی فیملی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ان کے گمشدہ بچے کا ڈھانچہ ہے بتایا گیا ہے کہ پانچ سالہ خانہ بدوش بچہ پیراں دتہ 20اگست کو مین بازار میں بھیک مانگتا ہوا گم ہو گیا تھا جس کی گمشدگی کی اطلاع پولیس اسٹیشن گگو میں دی گئی لیکن بچے کا کوئی سراغ نہ مل سکا بچے کی معزور والدہ اور اس کے وارثان نے وزیر اعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے بچے کے قاتلوں کا سراغ لگا کر اسے انصاف مہیا کیا جائے۔

خانہ بدوش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -