راجن پور: محکمہ زراعت توسیع کا آپریشن  جعلی کھاد کی فروخت پر دو افراد گرفتار

راجن پور: محکمہ زراعت توسیع کا آپریشن  جعلی کھاد کی فروخت پر دو افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 راجن پور (نا مہ نگار)ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کی خصوصی ہدایت پر محکمہ زراعت توسیع راجن پور نے جعلی کھاد کی خریدو(بقیہ نمبر35صفحہ 6پر)
 فروخت پر 2 افراد گرفتار کرلئے ایک فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کسانوں کی طرف سے شکایات پر اسٹنسٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع راجن پور ڈاکٹر محمد زکریا یوسف حسن زراعت انسپکٹر توسیع راجن پور ملک الہی بخش کھوکھر بیلدار محمد بلا ل قریشی نے ہمراہ تھانہ کوٹ مٹھن پولیس نے موضع بیٹ سونترہ میں موجود نزر بخش ولد یار محمد کے گھر کے اندر جعلی کھاد کی تیاری مبینہ طور پر خریدو فروخت ہو رہی تھی ملزمان محمد بلال ولد محمد یامین قریشی راشد علی ولد محمد نواز قریشی نا معلوم کھاد کو  DAP کھاد بنا کر خرید و فروخت کرتے پائے گئے موقع پر 22 بوریاں اور ایک بوری جس کی سلائی کی جا رہی تھی پائی گئی جسے پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لیا چھاپہ کے دوران 2 ملزمان گرفتار جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا محکمہ زراعت راجن پور کے افسران اور تھانہ کوٹ مٹھن کے اہکاران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے عوامی سماجی حلقوں ملک خالد رسول فیاض احمد خان ریاض خان عمران خان نور محمد خان زاہد خان نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔
جعلی کھاد