میپکو ٹیموں کا آپریشن‘ 86 بجلی چوروں کورگڑا
ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی میپکوکی ٹاسک فورسز(بقیہ نمبر39صفحہ 7پر)
نے ایک روز میں ریجن بھر میں 86بجلی چور پکڑ لئے۔ایک لاکھ یونٹس چوری کرنے پر16لاکھ روپے جرمانہ عائد۔ایک بجلی چورکے خلاف مقدمہ درج۔ یکم فروری 2021 کو ملتان میں 21 گھریلواور کمرشل صارفین کو24718یونٹس چوری کرنے پر376645 روپے جرمانہ عائد۔ ڈی جی خان میں 20گھریلوصارفین کو21130یونٹس چوری کرنے پر293295روپے جرمانہ عائد،وہاڑی میں 8 گھریلوصارفین کو9349یونٹس چوری کرنے پر131400روپے جرمانہ عائد،بہاولپور میں 4گھریلوصارفین کو3766یونٹس چوری کرنے پر68550 روپے جرمانہ عائد،ساہیوال میں 12 گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو8482یونٹس چوری کرنے پر156867روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان میں 2 گھریلوصارفین کو1438یونٹس چوری کرنے پر30000روپے جرمانہ عائد، مظفرگڑھ میں 13 گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو18472یونٹس چوری کرنے پر272172روپے جرمانہ عائد،بہاولنگر میں 3گھریلوصارفین کو7538یونٹس چوری کرنے پر170500روپے جرمانہ عائداورایک ایف آئی آر درج جبکہ خانیوال میں 3گھریلوصارفین کو5445یونٹس چوری کرنے پر 108193 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
رگڑا