کوئلے کی انگیٹھی: بند کمرے میں  گیس بھرنے سے 4 افراد بے ہوش

کوئلے کی انگیٹھی: بند کمرے میں  گیس بھرنے سے 4 افراد بے ہوش

  

 ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر) بلاک 17 بستی شیخاں بند کمرے میں کوئلے کی انگیٹھی رکھ کر سو جانے سے میاں بیوی اپنے(بقیہ نمبر40صفحہ 7پر)

 دو بچوں سمیت بے ہوش ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر کے وسط میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی رہائشگاہ کے قریب واقع بستی شیخاں بلاک 17 میں محمد خالدسمیت اسکی فیملی کے 4افراد جن میں زوجہ تاج مائی اور اس کے دو بچے بارہ سالہ فیضان، اور 8 سالہ ایان شامل تھے۔ نے سردی کے باعٹ کمرے کے اندر حرارت حاصل کرنے کے مقصد کے لیے کوئلے کی انگیٹھی جلا رکھی تھی۔ اوردروازہ بند کرکے سو گئے کہ اس دوران کمرے میں کوئلے جلنے سے کاربن مونو ڈائی اکسائیڈ جمع ہوگئی۔ جس کے نتیجہ میں دم گھٹنے سے چاروں فیملی ممبران بے ہوش ہو گئے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑیاں فورا موقع پرپہنچ گئیں۔جنہوں نے متاثرین کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد  ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان منتقل کردیا جہاں پر ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

انگیٹھی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -