کشمیر بیانات سے نہیں قربانیاں دینے سے  آزاد ہوگا‘ چودھری محمد افضل گل ایڈووکیٹ

کشمیر بیانات سے نہیں قربانیاں دینے سے  آزاد ہوگا‘ چودھری محمد افضل گل ...

  

 حاصل پور(نامہ نگار)مسلم لیگی ایم پی اے چوہدری محمدافضل گل (بقیہ نمبر47صفحہ 7پر)

ایڈووکیٹ، رانا عبدالرشید سابق کونسلر، چوہدری ساجد سلیم نے ایک بیان میں کہاکہ موجودہ حکمرانوں کی آزادی پر زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کیا بلکہ کشمیر کا سودا کر دیا ہے کشمیریوں پر اب ظلم و تشدد حد سے بڑھ چکا ہے انہوں نے کہاکہ ہر روز کشمیری مسلمان کسی بھی محمد بن قاسم کا انتظار کرر ہے ہیں لیکن موجودہ حکمران لیڈران صرف تقریروں و بیانات تک کاکردگی محدود ہے انہوں نے کہاکہ کشمیر بیانات سے نہیں بلکہ قربانیاں دینے سے آزاد ہو گا انہوں نے کہاکہ کشمیرکو عمران خان نیازی نہیں بلکہ مسلم لیگ ہی آزاد کروائے گی بھارت مودی سرکار دھمکیاں دینا اور کشمیریوں پر ظلم تشدد قتل وغارت بند کرے انہوں نے کہاکہ ملک کی پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہر مشکل وقت میں انکے ساتھ کھڑی ہے۔5فروی یوم یکجہتی بھر پور طریقے سے منائی جائے گی۔

افضل گل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -