آر پی او بہاولپور کی ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب  عہدیداروں سے ملاقات‘ مختلف امور پر گفتگو

آر پی او بہاولپور کی ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب  عہدیداروں سے ملاقات‘ مختلف امور ...

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک نے ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن بہالپور کے نو منتخب صدر،(بقیہ نمبر48صفحہ 7پر)

جنرل سیکریٹری ودیگر ممبرز سے ملاقات کی۔انتہائی خوشگوار ملاقات میں وکلاء نے پولیس اورو کلاء کے درمیان تعلق کو مثالی قراردیتے ہوئے پنجاب پولیس کی قربانیوں کو سراہا۔آر۔پی۔او نے منتخب عہدیداران کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ وکلاء ہماری سوسائٹی کا ایک اہم حصہ ہیں۔وکلاء وفدنے بہاولپور پولیس کی کارکردگی سے متعلق اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس میں ہنگامی بنیادوں پر جو اقدامات کئے جارہے ہیں ان سے پولیس کی کارکردگی بہت بہتر ہورہی ہے خصوصاً فورانزک سائنس کے حوالے سے پراسیکیوشن میں بہت سے مسائل حل ہو رہے ہیں۔وکلا ء نے ریجن بہاولپور میں مختلف اوراہم نوعیت کے کیسز پر تفصیلاًگفتگو کی اور پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر آر۔پی۔او نے کہا کہ پولیس کم وسائل ہونے کے باوجود بہت اچھے اور پیشہ وارانہ انداز میں اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔تھانہ کی سطح پر تمام نظام کمپیوٹر ائزڈ کر دیا گیا ہے جس کی مانیٹرنگ آر۔پی۔ او آفس اور ڈی۔پی۔او آفس سے ہر وقت ہو رہی ہے۔ایف۔آئی۔آر کا اندراج،لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھنا،پولیس کی فوری اور بروقت قانونی مدد ا ور لوگوں کے جان ومال کی حفاظت کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

گفتگو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -