مدارس کی آزادی‘ خود مختاری پر آنچ نہیں آنے دینگے‘ علماء کنونشن

 مدارس کی آزادی‘ خود مختاری پر آنچ نہیں آنے دینگے‘ علماء کنونشن

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تنظیم المدارس اہل سنت  پاکستان(جنوبی پنجاب)کے زیر اہتمام علماء کنونشن برائے تحفظ مساجد و مدارس جامعہ اسلامیہ نبویہ بہاولپورمیں (بقیہ نمبر51صفحہ 7پر)

ہوا۔جس میں ضلع بہاولپور کے مہتمین و ناظمین اور ضلعی نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کنونشن سے خطابات میں علماء کرام نے کہا ہم متحدہیں دینی مدارس کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔مدارس کی آزادی اور خود مختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔شرکاء نے قومی اسمبلی میں پاس کردہ وقف بل کو بالا اتفاق غیر شرعی اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے متفقہ طور پر مسترد کر دیا اور کہا کہ جب تک حکومت اس غیر شرعی اور غیر آئینی بل کو واپس نہیں لیتی اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کی مرکزی قیادت اور اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے پلیٹ فارم سے مشترکہ مؤقف اپنایا گیا ہے۔اس کی بھرپور حمایت و تائید کرتے ہیں۔کنونشن میں علامہ محمد خان باروی(صوبائی صدر جنوبی پنجاب)مفتی محمد کاشف(صوبائی ناظم جنوبی پنجاب)پروفیسر عون محمد سعیدی(ممبر مجلس عاملہ)علامہ قاضی غلام ابوبکر،مولانا محمد افضل صابری،مفتی مطلوب احمد سعیدی،علامہ ریاض خان سعیدی،مفتی محمد حامد سعیدی،مولانا منیر احمد سعیدی،مولانا عبدالرحمن،مولانا احمد سعید جامی،مولانا بلال نقشبندی،مولانا قاری شفیق الرحمن،مولانا محمد احمد قادری،مولانا سلیم رضا قادری،مولانا فیاض قاسم،مولانا افضل عطاری،قاری ذوالفقار نقشبندی،قاری محمد یونس،قاری عابد حسین نقشبندی،علامہ مظہر جماعتی،مولانا رسول بخش سعیدی اور مولانا فدا حسین سیالوی و دیگر نے شرکت کی۔

علماء کنونشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -