5 فروری کو وزیراعلیٰ کا دورہ راجن پور متوقع‘ تیاریاں شروع 

5 فروری کو وزیراعلیٰ کا دورہ راجن پور متوقع‘ تیاریاں شروع 

  

مٹھن کوٹ(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلی پنجاب سردار محمد عثمان خان بزدار5 فروری بروز جمعتہ المبارک کو ضلع راجن پور کے دورہ کے دوران کوٹ مٹھن میں عظیم (بقیہ نمبر52صفحہ 7پر)

صوفی شاعر وروحانی بزرگ حضرت خواجہ غلام فرید کے مزار پر حاضری دیں گے اور وہاں پر فاتحہ خوانی کرنے کے بعد مزار پرپھولوں کی چادر بھی چڑھائیں گیاس موقع پر ان کی دستار بندی بھی کی جائے گی بعد میں وہ راجن پور میں ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ خان دریشک میں شرکت کریں گے اس موقع پر ان کا راجن پور میں یونیورسٹی کے قیام کااعلان بھی متوقع ہے یہ بات تحریک انصاف کے سرکردہ رہنما سردار احمد حسن خان مزاری نے پریس کلب کوٹ مٹھن میں نومنتخب عہدیدارون کو مبارکباد دینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد کے سلسلہ میں ضلعی اور مقامی انتظامیہ نے انتظامات شروع کر دیے ہی ان کی آمد کے لئے آفتاب سٹیڈیم کوٹ مٹھن میں ہیلی پیڈ بھی بنا دیا گیا ہے۔

دورہ/ وزیراعلیٰ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -