مشکل وقت ختم: حکومت کسانوں کی خوشحالی  کے لئے اقدامات کر رہی ہے سید فخر امام 

     مشکل وقت ختم: حکومت کسانوں کی خوشحالی  کے لئے اقدامات کر رہی ہے سید فخر ...

  

ملتان (سٹی رپو رٹر) وفاقی وزیر نیشنل فوڈسکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخرامام شاہ نے کہا ہے کہ مشکل وقت گزرگیا (بقیہ نمبر55صفحہ 7پر)

ہے اب ملک معاشی ترقی کیطرف گامزن ہے جس کے ثمرات بہت جلد عوام دیکھیں گے اپوزیشن ذاتی مفادات کے لیے اکھٹی ہوئی اور اب ایک دوسرے پر الزامات لگاکر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل ترقیاتی گروپ ملتان کے چئرمین ملک محمد یوسف کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کے دوران کیا تقریب ظہرانے میں تاجررہنما خالد قریشی۔ملک شاہد یوسف۔خواجہ مرتضی محبوب۔ملک عمران یوسف۔حافظ عبدالرحمان ودیگر بھی موجود تھے وفاقی وزیر سید فخرامام نے کہا کہ زراعت کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھارہے ہیں کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا پاکستان میں گندم وافر مقدار میں موجود ہے کسی قسم کا کوئی بحران نہی ہے ذخیرہ اندوزی کو روکنے اور مناسب قیمتوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائینگے۔

فخر امام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -