نشتر میڈیکل یونیورسٹی: امتحانات کے حوالے  سے اہم اجلاس‘ مختلف امور کا جائزہ

نشتر میڈیکل یونیورسٹی: امتحانات کے حوالے  سے اہم اجلاس‘ مختلف امور کا جائزہ

  

  ملتان (وقا ئع نگار)نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات کا جائزہ لینے کیلئے وائس چانسلر نشتر (بقیہ نمبر56صفحہ 7پر)

میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس گزشتہ روز وی سی آفس میں منعقد ہوا جس میں رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی، ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر فواد خاکوانی، ڈاکٹر ندیم خان، ڈپٹی رجسٹرار ڈاکٹر سلیم اختر سمیت رجسٹرار برانچ کے سینئر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مستقبل قریب میں ہونے والے امتحانات کے طریقہ کار اور تیاریوں کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے رجسٹریشن برانچ کو مختلف امتحانات کے لیے طلبا وطالبات کی رجسٹریشن کے پراسیس کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مزید برآں وائس چانسلر نے ایگیزیمنیش برانچ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو بھی امتحانات کے حوالے سے اب تک کی تیاریوں کی رپورٹ مرتب کا ٹاسک دیا ہے۔

جائزہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -