ملتان سمیت مختلف شہروں میں ایپکا ایسوسی ایشن کا احتجاج‘ریلیاں 

  ملتان سمیت مختلف شہروں میں ایپکا ایسوسی ایشن کا احتجاج‘ریلیاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان‘ ڈیرہ‘ بہاول پور‘ لودھراں (سٹی رپو رٹر‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان) ملک بھر سمیت ملتان میں بھی بایپکا رہنماؤں خالد جاوید سنگھیڑا رانا محمد اقبال نون، میڈم رخسانہ (بقیہ نمبر58صفحہ 7پر)
انور صوائی صدر لیڈی ہیلتھ ورکرز جملہ یونین ہائے، ٹیچر یونین، میٹرو پولیٹن یونین، ٹیوٹا ٹیچریونین کولجز ونگ ایسوسی ایشن کی مشترکہ کال پر ملتان کے تمام دفاتر جن میں محکمہ پبلک ہیلتھ، کالجز ونگ، محکمہ تعلیم، ڈپٹی کمشنر آفس، محکمہ زراعت انجینئر نگ، سوشل ویلفئیر، نشتر ہسپتال، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،  ہائی وے ڈیپارٹمنٹ، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ پنجاب آرکیٹکچر ڈیپارٹمنٹ، الیکٹرک انسپکٹر ڈیپارٹمنٹ، محکمہ جنگلات، اسپیشل ایجوکیشن، ٹیکنیکل ایجوکیشن / ووکیشنل ایجوکیشن، اریگشن زونل آفس، میٹرو پولیٹن کاروپوریشن، حویلی کینال، محکمہ صحت، ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن، ڈائریکٹر ایگری کلچر ایکسٹینشن، ڈائریکٹر فلڈ مانیٹرینگ، مظفر گرھ کینال سرکل ملتان، محکمہ لائیوسٹاک، محکمہ مرغابی، کامرس ڈیپارٹمنٹ،پیسٹ وارننگ، ایمری ایگری کلچر، کارڈیالوجی، زکواۃ، اوقاف، چلڈرن ہسپتال، مارکیٹ کمیٹی، لیبر ڈیپارٹمنٹ، کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ، فوڈ ڈیپارٹمنٹ، واٹر ٹیسٹنگ لیب، واٹر منیجمنٹ، اینٹی کرپشن، ڈیپارٹمنٹ کے یونین عہدران و ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس جلسہ کی صدارت مرکزی سیکرٹری ایپکا پاکستان خالد جاوید سنگھیڑا، رانا محمد اقبال نون، مخدوم اظہر حسن گیلانی، مختیار احمد راٹھور و صوبائی صدرلیڈی ہیلتھ ورکرز میڈم رخسانہ انور نے کی۔مقررین جن میں مخدوم اظہر حسن، مختیار احمد راٹھور، سید ارشاد حسین نقوی، قاری محمد طارق کھوکھر، عبد الزاق بلوچ، طاہر عباس شاہ، حامد رضا میاں، ملک غلام عباس، عالم شیر اعوان، غلام قاسم،رانا محمد اقبال،مہتاب اختر قریشی، رانا طاہر حسین، مہر نواز ہراج، کریم نواز خان، ملک بشیر احمد جوئیہ، ملک خلیل  اور دیگر نے جلسہ سے خطاب کیا اور کہا کہ حکومت وقت نے جتنے وعدے کئے جھوٹے کئے۔ان کے بعد صدارتی خطاب میں چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا اقبال نون مرکزی جنرل سیکرٹری ایپکا پاکستان،میڈم رخسانہ انور صدر لیڈی ہیلتھ ورکرز پنجاب نے کہا کہ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ متحدہ ایپکا قائدین کی طرف سے پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈانہوں نے کہاہے کہ جلسہ کے اختتام پر چوک نواں شہر ریلی نکالی گئی اور قائدین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مطالبات نہ مانے گائے اور 09-02-2021 تک نوٹیفیکیشن جاری نہ کیا گیا تو 10-02-2021 بروز بدھ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں دھرنا دیا جائے گا اور تا وقت اجرا ء نوٹیفیکیشن دھرنا جاری رہے گا۔ ضلعی صدر پنجاب ٹیچرز یونین رانا محمد فاروق خاں نے کہا کہ 10 فروری کو پارلیمنٹ کے سامنے فیصلہ کن دھرنا دیں گے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اگر اضافہ نہ کیا گیا تو حکومت کا چلنا ناممکن ہو جائے گا  ضلعی صدر ایپکا محمد اقبال عاصی نے میونسپل کمیٹی تا پریس کلب تک متحدہ ملازمین محاذ کی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام ملازمین فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں ہم اپنے حقوق کی خاطر آخری حد تک جائیں گے ضلعی صدر پنجاب ٹیچرز یونین رانا محمد فاروق خاں نے احتجاج کرنے والے اساتذہ کرام اور ملازمین سے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان کی حکومت نے ملازمین کو سوائے لولی پاپ کے ابھی تک کچھ نہیں دیا حکومت ملازمین کے معاشی استحصال سے اپنے ہاتھ رنگ چکی ہے اب ہم پارلمینٹ ہاوس کے سامنے حکومت کو تنخواہوں میں تفاوت کے خاتمے پر مجبور کردیں گے پورے پاکستان کے سرکاری ملازمین اب ایک ہوگئے ہیں اور ہم حکومت کو مجبور کردیں گے کہ وہ تمام ملازمین کو انکا جائز حق دے انہوں نے مزید کہال کہ تمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم کیے جائیں تمام ایجوکیٹرز کو عدالتی حکم کے مطابق پے پروٹیکشن دی جائے تمام ایس ایس ایز اور اے ای اوز کو غیر مشروط مستقل کیا جائے گروپ انشورنس اور بہبود فنڈ کی ادائیگی جی پی فنڈ کی طرح پوری کی پوری کی جائے کنوینس الاونس اور میڈیکل الاونس میں سو فیصد اضافہ کیا جائے ہاؤس رینٹ موجودہ تنخواہ کے حساب سے دیا جائے۔ جبکہ مہنگائی نے غریب سرکاری ملازمین کا جینا دوبھر کر دیا آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو منوا کر دم لیں گے۔ان خیالات کااظہارمتحدہ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے را ہنماؤں سرفراز اللہ والا،سرفراز احمد خا ن،رفیق سہرانی، شیخ جہانگیر،خیر بخش لغاری،غلام مرتضی نے مہنگائی اور تنخوا ؤں میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف محکمہ پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ کے دفتر سے ریلوے پلی تک حکومت کے خلاف نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاجی ریلی میں ایکسین پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ محمد ندیم گجر نے بھی شرکت کی احتجاجی ریلی میں حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقر ین نے کہا کہ حکومت 60 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس بنیادی تنخواہ میں شامل کر کے سکیل ریوائز کیے جائیں ہاؤس رینٹ الاؤنس کو سکیل کے مطابق دیا جائے ٹکنیکل اسٹاف کی اپ گریڈ یشن کی جائے یوٹیلیٹی الاؤنس صوبہ پنجاب کے تمام ملازمین کو دیا جائے کنٹریکٹ،ایڈہاک،ورک چارج ملازمین کو مستقل کیا جائے 2179  پیڈ سٹاف پنجاب کے ملازمین سمیت جملہ سرکاری ملازمین کو کنفرم کیا جائے پنجاب PWD کے ملازمین کی تنخواہیں چھے ماہ سے نہیں ملیں بجٹ فراہم کیا جائے تاکہ ان ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جائیں۔مہنگائی کی وجہ سے جملہ سرکاری ملازمین انتہائی کرب میں مبتلا ہیں ادویات،گوشت،پھل،سبزی،پٹرول،تعلیم،صحت،بجلی کے بل ان کی دسترس سے باہر ہو چکے ہیں صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے حکومت ان کی تنخواہیں فوری ادا کرے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے سروس سٹرکچر سمیت دیگر مطالبات منظور کیے جائیں حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل پرتوجہ دے بصورت دیگر احتجاجی تحریک کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری تنخواہوں و پنشن میں اضافے تک احتجاجی تحریک جاری رکھی جائے گی ا حتجاجی ریلی میں سرکاری ملازمین نے بڑ ی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے بچوں کی روٹی چھیننے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔دن رات مہنگائی کا وزن ملازمین پر لادنے والوں کو اپیکا کا چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار ڈویژنل صدر اپیکا ملک ریاض نے مہنگائی،ملازمین سے حکومتی رویہ اور ملازمین کش پالیسی کے خلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احتجاجی ریلی دفتر میٹروپولیٹن کارپوریشن سے شروع ہوکرفرید گیٹ پر پہنچی،جہاں اپیکا رہنماؤں ارشاد بلوچ، شمس العارفین،ادریس غوری،احمد صباغ،عبدالستار،مجید عباسی،لعل ندیم لاشاری،طارق یاسین،چوہدری یاسین،چوہدری عامر،سلیمان حیدر شاہ،سیف اللہ،علی اکبر کامران،رانا محمد اقبال،چوہدری شکیل اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔رہنماؤں نے اپنے خطاب میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ نا گزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے حوالہ سے حکومتی پالیسی ریاست مدینہ کی آڑ میں ریاست کوفہ جیسے اقدامات کسی صورت قبول نہیں ہے۔اپنے حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی اقدام اٹھانے سے گریز نہ کیا جائیگا۔مقررین نے کہا کہ دس فروری کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہی نہیں بنی گالہ کا بھی گھیراؤکرنا پڑا تو گریز نہ کرینگے۔ارشاد بلوچ نے کہا کہ حکومت کی تمام تر پالیسی یہ ہے کہ کوئی پالیسی نہیں ہے۔مشکلات،معاملات،مہنگائی،بیروزگاری،سیاست،معیشت اور ادارہ جات کے حوالہ سے ملازمین کش پالیسی ہی حکومت کی پالیسی نظرآتی ہے۔عوامی حکومت کی نمبرپلیٹ لگا کر آئی ایم کے نمائندہ کا کردار ادا کرنا قابل شرم ہے۔احتجاجی مظاہرہ میں فیصلہ کیا گیا کہ اپیکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری نہ کی گئی تو حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ریلیاں