نیشنل فوڈز نے ڈاکٹر رْتھ فاؤ سی ایس آر ایوارڈ جیت لیا

  نیشنل فوڈز نے ڈاکٹر رْتھ فاؤ سی ایس آر ایوارڈ جیت لیا

  

کراچی(پ ر)نیشنل فوڈز لمٹیڈ نے میری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر (ایم اے ایل سی) کی جانب سے ڈاکٹر رْتھ فاؤسی ایس آر ایوارڈ 2021 جیت لیا ہے۔ یہ ایوارڈ ایک ایسے پرُوقار ادارے کی جانب سے دیا گیا ہے جو پاکستان میں جذام سے متاثر افراد کو صحت کی دیکھ بھال فراہم کر رہا ہے۔ پاکستان میں، نیشنل فوڈز اپنی اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور کاروبار میں آپریشنل ایکسی لینس کی وجہ سے  پہچانا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے پاکستان کی فوڈ انڈسٹری کے ایک ممتاز ادارے کی حیثیت حاصل ہے۔ اِسی کے ساتھ یہ ادارہ فراخدلی سے سماجی ترقی کے اقدامات بھی کرتا ہے جنہیں متعددبین الاقوامی فورمز پر سراہا گیا ہے۔ نیشنل فوڈز لمٹیڈ کوڈاکٹر رتھ فاؤایوارڈ میری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر کے ساتھ سنہ 2020ء کے دوران تعاون کی بنا پر دیا گیا ہے جس کے دوران  لیپروسی سے متاثر 2000سے زائد خاندانوں کو نمک، سادہ مصالحوں اور کیچپ کی صورت میں عطیات کی صورت میں فراہم کیے گئے۔

حال ہی میں، عالمی یوم جذام 2021ء کے موقع پر، ایک مقامی ہوٹل میں،میری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر کی جانب سے سالانہ تقریب منعقد ہوئی جس میں 150 مہمانوں نے شرکت کی۔

 اِس موقع پر نیشنل فوڈز لمٹیڈ کی’کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی‘ کو بھی سراہا گیا اور انسانی بنیادوں پر عطیات فراہم کرنے والے دیگر بڑے عطیات دہندگان کی خدمات کا اعتراف بھی کیا گیا جس سے جذام کے بدقسمت مریضوں کا علاج کرنے میں غیر معمول مدد حاصل ہوئی۔ یوم جذام کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے دوران کووڈ سے بچاؤاور انسداد کے لیے بھی مناسب حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔نیشنل فوڈز لمٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ابرار حسن نے کہا:”ہم جذام کے مریضوں اور اْن کے اہل خانہ کی مدد کے لیے پر عزم ہیں اور گزشتہ 6 دہائیوں سے، مفت طبی علاج اور بحالی کے ذریعے،اس بیماری کے خاتمے کے لیے مسلسل کوششیں کرنے پر میں میری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔میں جذام سے پاک دنیا کی تخلیق کے لیے عاجزانہ حصے کے اعتراف میں نیشنل فوڈز لمٹیڈ کو ایوارڈ عطا کرنے پر بھی لیپروسی سینٹر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔“نیشنل فوڈز لمٹیڈ نے حال ہی میں کووِڈ راشن مہم کا آغاز کیا جس کا مقصد کووڈ19-پر قابو پانے میں عوام کی مدد کرنا اور ساتھ اِس عالمی وبا کے سماجی و اقتصادی اثرات کم کرنا تھا۔ نیشنل فوڈز اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے بھی کام کر رہا ہے جس کے تحت اس نے،کمیونٹی کی بہتری،صحت اور تعلیم کے لیے بہترین اور جدید طریقے اپنائے ہیں۔

مزید :

کامرس -