ٹیلی نار کی پاکستان میں صارفین کی تعداد  47 ملین سے زائد

ٹیلی نار کی پاکستان میں صارفین کی تعداد  47 ملین سے زائد

  

لاہور(پ ر)ٹیلی نار پاکستان نے آج 2020 کے چوتھی سہ ماہی کے لئے نتائج کا اعلان کیا ہے اور اس دورانیے میں مجموعی کارکردگی میں بہتری ظاہر کرتے ہوئے 1 ملین صارفین کا ا ضا فہ کیا ہے جسکے بعد صارفین کی تعداد 47 ملین سے زائد ہو گئی ہے۔ وبائی مرض کے منفی اثرات کے نتیجے میں یہ سال قدرے مشکل رہا، سبسکرپشن اور ٹریفک )  ایس اینڈ ٹی  ( کی آمدنی میں  2020   کے دوران  6.1  فیصد کمی واقع ہوئی۔ بہر حال 2020   کی تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں حا لات بہتری کیجانب گا مزن رہے اور ایس اینڈ ٹی ریو نیو کی بنیاد ی ترقی  نارملائیز بیس میں بہتر او ر رپور ٹڈ بیس پرمستحکم رہی۔ ٹیلی نار پاکستان کی بہتر کارگردگی کی وجہ سے چوتھی سہ ماہی کیلئے ایس اینڈ ٹی کی آمدن میں بہتری ظاہر ہوئی تاہم کاروباری ماحول میں مسلسل مشکلات کی وجہ سے کمپنی کی سبکرپشن اور ٹریفک آمدنی منفی0.3 فیصد رہی۔ سخت مسابقتی مارکیٹ میں چوتھی سہ ماہی اور  YOY دونوں میں   EBITDA  میں ٹیلی نار پاکستان کی شاندار نمو اخراجات کو کم کرنے پر خصوصی تو جہ دینے، صارفین کے ساتھ روابط کو بہتر بنانے اور صحیح وقت پرمارکیٹ پورٹ فولیو کو متعارف کرانے کی کمپنی کی حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ مالیاتی نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے فریڈ ٹوف روسٹن، چیف فنانس آفیسر ٹیلی نار پاکستان نے کہا ”مجھے یہ بات بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ صارفین کے ساتھ روابط کو بہتر بنانے کی ہماری کوششیں ہماری مجموعی مالیاتی کارکردگی میں بہتری کا باعث بنی۔ 

 وبائی مرض اور دیگر درپیش مشکلات کے باوجود، ہم YOY  کی بنیاد پر EBITDA   کی نمو سے منافع کو مستحکم کرنے میں کامیاب ہوئے اور ہم نے  1 ملین سے زائدنئے صارفین شامل کرکے سال کا اختتام مثبت طریقے سے کیا ہے۔ اخراجات کوخصوصی توجہ اور صارفین کومطلوب سروسز کی بروقت  فراہمی کے ذریعے اپنے OPEXکو کنٹرول کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اب ہم کاروباری ماحول کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں تاکہ مزید منافع بخش سرمایہ کاری اور ترقی کے مواقع فراہم کئے جاسکے۔''

مزید :

کامرس -