حیدرآباد‘ تیل و گیس ذخائر کی دریافت

  حیدرآباد‘ تیل و گیس ذخائر کی دریافت

  

اسلام آباد (پ ر)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ایکسپلوریٹری کنواں سیال 1، ضلع حیدرآباد صوبہ سندھ سے گیس اور کنڈنسیٹ کے ذخائر دریافت کر لئے ہیں۔ او جی ڈی  ڈی سی ایل اس میں بطور آپریٹر 95  فیصد اور گورنمنٹ ہولڈنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ 5 فیصد کی حصہ دار ہیں۔ سیال کنواں نمبر 1کی کھدائی اور ساخت کے لئے مکمل طور او جی ڈی سی ایل کے ماہرین پرانحصارکیا گیا۔ کنویں کی کھدائی2442 میٹر تک کی گئی۔  لاگز ڈیٹا پر مبنی تجزیے کے مطابق یہاں سے 32/64 چوک کے ذریعے  ابتدائی طو ر پر یومیہ 1.146 ملین مکعب اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ (ایم ایم ایس سی ایف ڈی) گیس اور 680 بیرل کنڈنسیٹ کی پیداوار حاصل ہو گی۔

 جبکہ اس ویل کا ہیڈ فلوئینگ دباو460  پاونڈز فی مربع انچ ( پی ایس آئی) ہے۔ سیال کنواں نمبر 1 کی دریافت او جی ڈی سی ایل کے ماہرین کی شاندار منصوبہ بندی اور حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔  اس مشترکہ منصوبہ سے ملکی ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا اور ملک میں تیل اور گیس کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ 

مزید :

کامرس -