کورونا ویکسین کی تقسیم کیلئے دبئی میں ویکسین لاجسٹکس الائنس قائم 

  کورونا ویکسین کی تقسیم کیلئے دبئی میں ویکسین لاجسٹکس الائنس قائم 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمراں عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے امارات کے ذریعے دنیا بھر میں کرونا ویکسین کی ڈسٹری بیوشن میں تیزی لانے کے لئے ویکسین لاجسٹکس الائنس کا افتتاح کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایمریٹس اسکائی کارگو، دبئی ایئرپورٹس، ڈی پی ورلڈ اور انٹرنیشنل ہیومینیٹیرین سٹی نے فضا، سمندر اور زمینی راستوں سے کرونا ویکسین کی فراہمی کے لئے اتحاد کرلیا ہے۔ ان اداروں کی مشترکہ مہارت کے ساتھ عالمی فضائی، سمندری اور لاجسٹیکل نیٹ ورکس سے بالخصوص ترقی پذیر ممالک میں ویکسین کی تیزی سے فراہمی ممکن ہوسکے گی۔ عالمی ادارہ صحت کے کوویکس (COVAX) اقدام میں معاونت اور سال 2021 میں 2 ارب کرونا ویکسین کی خوراکیں مساوی انداز سے تقسیم کرنے کے لئے دبئی ویکسینز لاجسٹکس الائنس کے پاس درکار مہارت اور ایمریٹس ایئرلائن کی رسائی کے ساتھ ڈی پی ورلڈ کی دنیا بھر میں پورٹس اور لاجسٹکس آپریشنز کے نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ دبئی ایئرپورٹس اور انٹرنیشنل ہیومین سٹی کے انفراسٹرکچر سے دنیا بھر میں ویکسینز بھیجی جاسکیں گی۔ اس ضمن میں ترقی پذیر ممالک پر بنیادی توجہ دی جائے گی جہاں آبادی عالمی وباء سے بری طرح متاثر ہوئی اور وہاں فارماسیوٹیکل ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کی فراہمی مشکل ہے۔ یہ الائنس فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز، فارورڈز، گورنمنٹ ایجنسیز اور ویکسینز کی ٹرانسپورٹیشن کے لئے دیگر اداروں سمیت بڑی سطح پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کام کررہا ہے۔ 

مزید :

صفحہ اول -