تعمیراتی صنعت کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں: اکبر ایوب خان 

تعمیراتی صنعت کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں: اکبر ایوب خان 

  

 پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے بلدیات، انتخابات و دیہی ترقی اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت خیبرپختونخوا تعمیراتی صنعت میں بہتری کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ عام شہری کو بھی معیاری رہائش اور آسانیاں میسر ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سکیم رولز 2020 بارے قانونی مسودے کے حوالے صوبائی کابینہ کی قائمہ کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور اور انسانی حقوق سلطان محمد خان اور محکمہ بلدیات کے سیکرٹری شکیل احمد سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو مذکورہ رولز بارے قانونی مسودے کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں تمام مجوزہ قوانین کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیر قانون نے کہا کہ اجلاس کا مقصد غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی سکیمز کی حوصلہ شکنی کرنا ہے اور ایسے قوانین لانا ہے جس سے معیاری ہاؤسنگ سکیم کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مجوزہ سفارشات پر مبنی رپورٹ متعلقہ حکام کو جلد پیش کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -