گوادر شپ یارڈ پاکستان کا سب سے بڑا منصوبہ، ریونیو میں اضافہ ہو گا: وزیر اعلی بلوچستان 

گوادر شپ یارڈ پاکستان کا سب سے بڑا منصوبہ، ریونیو میں اضافہ ہو گا: وزیر اعلی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کوئٹہ (آئی این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ گوادر شپ یارڈ پاکستان کا سب سے بڑا شپ یارڈ ہو گا اور ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بدعنوانی کیخلاف سخت اقدامات کئے گئے ہیں اور بدعنوانی کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں بدعنوان عناصر کیخلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے شروع ہونے والا گوادر شپ یارڈ معاہدہ ملکی معیشت اجاگر کرنے کا تاریخی منصوبہ ہے اور ملکی اثاثے کسی کی ملکیت میں نہیں دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جہازرانی سے مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر دفاعی پیداوار ڈاکٹر زبیدہ جلال نے کہا کہ گوادر شپ یارڈ سے متعلق باہمی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے ہیں، گوادر شپ یارڈ کراچی کی نسبت بڑا ہے، شپ یارڈ میں جدید بحری جہازوں کی تیاری ہو گی۔ زبیدہ جلال نے کہا کہ شپ یارڈ کی صنعت بلوچستان کے ریونیو میں اضافہ کرے گی۔
گوادر شپ یارڈ 

مزید :

صفحہ آخر -