نئے طریقہ کار کا امتحانی ماڈل پیپرز جلد جاری کر دینگے،سعید غنی

نئے طریقہ کار کا امتحانی ماڈل پیپرز جلد جاری کر دینگے،سعید غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ بچوں کی تعلیم کے نقصان کا ازالہ کرنا چاہتے ہیں، امتحانات کا دورانیہ 3گھنٹے سے کم کر کے 2گھنٹے کر دیا، سوالات کا طریقہ کار تبدیل کیا، نئے طریقہ کار کا امتحانی ماڈل پیپرز جلد جاری کر دیں گے۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نئے طریقہ کار کا امتحانی ماڈل پیپرز جلد جاری کر دیں گے، کالجز میں 13ہزار 966 کورنا ٹیسٹ کرچکے ہیں، کالجز میں کیے جانیوالے ٹیسٹوں میں سے 266مثبت کیسز ہیں، کورونا مثبت کیسز کے باعث 2کالجز بند کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں 11ہزار 845 کورونا ٹیسٹ کیے جن میں سے 546مثبت آئے، کوشش ہے تعلیمی اداروں میں ٹیسٹوں کا عمل تیز کیا جائے، کوشش ہے روزانہ جتنے زیادہ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کرسکیں کریں۔ 
سعید غنی

مزید :

صفحہ آخر -