پاکستان مخالف بھارتی پراپیگنڈہ مہم کے سازشی مہرے بے نقاب

پاکستان مخالف بھارتی پراپیگنڈہ مہم کے سازشی مہرے بے نقاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)  بھارت کے تمام مہرے ایک ایک کر کے بے نقاب ہونے لگے اور پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم کے کردار سامنے آ گئے،گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان مہدی شاہ رضوی نے اعتراف کر لیا کہ اسے ہندوستان کی پراکسیز پاکستان مخالف بیانیے کیلئے استعمال کر رہی تھیں۔ مہدی شاہ نے بتایا کہ مجھے اور میرے جیسے بہت سے نوجوانوں کو پاکستان اور پاکستانی فوج کے خلاف اکسایا اور مالی معاونت کے لالچ میں استعمال کیا جاتا ہے، اقوامِ متحدہ میں ہیومن رائٹس سیشن کے دوران مجھے پاکستانی فوج کے خلاف بولنے کا اسکرپٹ دیا گیا۔ ای یو ڈس انفولیب رپورٹ میں متذکرہ ساوتھ ایشین ڈیموکریٹک فورم کے تمام بورڈ ممبر کے استعفوں، آرنب گوسوامی اسکینڈل کے بعد اب بھارت کی گلگت بلتستان میں شر انگیزیوں کے شواہد سامنے آگئے۔ سید حیدر شاہ رضوی (مرحوم) کے بیٹے مہدی شاہ رضوی نے انکشاف کیا کہ انٹرنیشنل فورمز اور مافیاز نے ان کے والد کو گمراہ کر کے پاکستان مخالف بیانیے پر مجبور کیا، اسکاٹ لینڈ میں مقیم ایک اہم کردار ڈاکٹر امجد ایوب مرزا کو بھی پاکستان مخالف بیانیے کے لئے استعمال کر رہے تھے، یوکے میں مقیم سجاد راجہ (سربراہ نیشنل ایوکلیٹی پارٹی)اورشوکت کشمیری (سربراہ یونائیٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی) گلگت بلتستان کے لوگوں کو بھی، پاکستان مخالف بیانیے کے لئے استعمال کر رہے تھے۔مہدی شاہ رضوی نے گلگت بلتستان میں ایڈووکیٹ محبوب آفاق بلاور، شبیر معیار، غیاص الدین، نجف علی، آصف ناجی، قمر نجمی اور یورپ میں امجدایوب،شوکت کشمیری، سجاد راجہ، مشتاق کامریڈ، علی شان اور حبیب اللہ جیسے کرداروں کی پاکستان مخالف ایجنڈے کو فروغ دینے میں معاونت کا انکشاف کیا۔مہدی شاہ نے ان کرداروں کے اکسانے پر پاکستان مخالف بیانیہ اپنایا اور فرانس میں سیاسی پناہ کی درخواست دی۔ اس نے بتایا کہ بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور بالاورستان نیشنل فرنٹ سے منسلک ہونے کے دوران ہمیں پاکستان، ریاست، فوج اور اداروں کے خلاف نہ صرف گمراہ کیا بلکہ اکسایا گیا، مہدی شاہ نے بتایا کہ اٹلی میں امجد مرزا نے رابطہ کیا اور گلگت بلتستان کوانڈیا کا حصہ قرار دیتے ہوئے مجھے اشتعال دلایا کہ میں پاکستان کے خلاف مظاہرے کروں،امجد ایوب مرزا نے نہ صرف مجھے پیسے دئیے بلکہ یہ بھی یقین دلایا کہ انڈیا ہمارے ساتھ کھڑا ہے،لالچ دے کر مجبور کیا گیا کہ پاکستان کے خلاف یورپ (اٹلی)میں پاکستانی سفارتخانے کے باہر احتجاج کروں۔
مہدی شاہ 

مزید :

صفحہ آخر -