شرمیلا فاروقی نے بینظیر‘بختاور بھٹو کو آئیکونک دلہنیں قراردیدیا 

شرمیلا فاروقی نے بینظیر‘بختاور بھٹو کو آئیکونک دلہنیں قراردیدیا 

  

کراچی (این این آئی) پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور ان کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کو آئیکونک دولہنیں قرار دے دیا سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر شرمیلا فاروقی نے دو تصاویر پر مبنی ایک فوٹو کولاج شیئر کیا فوٹو کولاج میں پہلی تصویر سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شادی کی ہے جس میں وہ دولہن بنی ہوئی ہیں فوٹو کولاج کی دوسری تصویر بختاور بھٹو زرداری کی شادی کے دن کی ہے جس میں انہوں نے اپنی والدہ کی طرح گولڈن رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے پی پی رہنما کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداد ناصرف بختاور بھٹو کی نئی زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہی ہے بلکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو بھی یاد کیا جارہا ہے۔ 

آئیکونک دلہنیں 

مزید :

صفحہ آخر -