حکومت سندھ نے آج سے صوبہ بھر کے مزارات کھولنے کا اعلان کردیا
کراچی(آئی این پی) سندھ حکومت نے آج سے سندھ بھر کے مزارات کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وباء کی دوسری لہر کے باعث مزارات کو مکمل ایس او پیز کے تحت کھولا جارہا ہے۔ وزیر اوقاف سندھ سہیل انور سیال کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مزارات پر ماسک اور سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے۔سندھ حکومت کی جانب سے ایس اوپیز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کا اطلاق 28 فروری تک لاگو رہے گا، نئے ایس او پیز کے مطابق سرکاری اور نجی اداروں میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹ، شاپنگ مالز، شادی ہال، دیگر تجارتی مقامات ہفتے میں 6 روز کھلیں گے۔محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ ہسپتال، میڈیکل سٹور، دودھ کی دکانیں، بیکریاں پمپس مستثنی ہوں گے جبکہ تفریحی پارکس شام چھ بجے تک بند کرنے کا فیصلہ برقرار ہے۔
مزارات