سیاسی عدم استحکا م کی فضا سفارتی محاذ پر پاکستان کو مشکلات سے دوچار کر رہی ہے: شاہ محمود قریشی 

  سیاسی عدم استحکا م کی فضا سفارتی محاذ پر پاکستان کو مشکلات سے دوچار کر رہی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے سفارتی طور پر تنہا ہونے کا تاثر درست نہیں، ہمیں حکومت ملی تو پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، اس وقت دوست ممالک اگر ہماری معاونت نہ کرتے تو صورتحال مختلف ہوتی، خارجہ پالیسی کو سیاسی اور معاشی صورتحال سے الگ کر کے نہیں دیکھا جا سکتا، ملک میں سیاسی عدم استحکام کی فضا پیدا کرنے والی قوتیں سفارتی محاذ پر پاکستان کو مشکلات سے دوچار کر رہی ہیں، معاشی سفارتکاری سے براعظم افریقہ کے لئے برآمدات میں سات فیصد کا اضافہ ہوا ہے، افغانستان کی حکومت خود اعتراف کر رہی ہے کہ پاکستان امن کوششوں میں ان کی معاونت کر رہا ہے، بائیڈن انتظامیہ اور پاکستان کے نقطہ نظر میں افغانستان کے حوالے سے یکسانیت پائی جاتی ہے، ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئی ہے، چین کے ساتھ ہمارے تعلقات کو مزید وسعت حاصل ہو رہی ہے، سعودی عرب کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں اور رہیں گے، ہمارا معاہدہ مخصوص مدت کے لئے تھا، زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے تو اسے رقم واپس کر دی، متحدہ عرب امارات نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ ان کے تعلقات پاکستان کی قیمت پر نہیں ہوں گے، بھارتی حکومت کی ہندوتوا سوچ نے خطے کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے، ہندوستان بلوچستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے، ہندوستان کی طرف سے پاکستان کی سرحدی حدود کی مسلسل خلاف ورزیوں کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا ہے، سرحدی علاقہ میں مقیم شہریوں کے لئے بنکرز بنائے جائیں گے، مسلسل بارہ بارہ سال کشمیر کمیٹی کی سربراہی کرنے والوں نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے چپ سادھے رکھی، گزشتہ حکومت کے حلق میں کشمیر کا لفظ اٹک جاتا تھا، ہم نے مسئلہ کشمیر کو دنیا بھرپور طریقے سے اجاگر کیا، کوئی مائی کا لعل کشمیر کا سودا نہیں کر سکتا۔ اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ خارجہ پالیسی کے اثرات دوررس ہوتے ہیں، یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ سفارتی محاذ پر درپیش چیلنجز کیا پچھلے اڑھائی سال کے ہیں یا اس سے پہلے کے ہیں، ان چیلنجز کے ذمہ داران ہم سے زیادہ وہ لوگ ہیں جو چار چار دفعہ حکومت میں رہے۔ انہوں نے کہا کہ جو مسلسل بارہ بارہ برس تک کشمیر کمیٹی کی سربراہی پر متمکن رہے مگر نتائج سب کے سامنے ہیں، اس معاملہ پر سیاست نہیں کروں گا۔
وزیرخارجہ 

مزید :

صفحہ اول -