ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں بھارتی سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی،احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا گیا 

  ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں بھارتی سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ ...

  

 اسلام آباد(آن لائن پاکستان نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے  شدید احتجاج ریکارڈ کرایا  اور  احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا  ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  بھارتی افواج نے تتہ پانی سیکٹر پر دو فروری کو بلااشتعال فائرنگ کی۔بھارتی افواج کی اشتعال انگیزی سے چار شہری زخمی ہوئے۔ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق بھارت رواں برس 175 بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے۔رواں برس بھارتی فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ بھارت کا معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔بھارتی فورسز مسلسل لائن آف کنٹرول، ورکنگ باونڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔بھارت کی پے در پے اشتعال انگیزیاں خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا، ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق  پاکستان   کامطالبہ  ہے کہ    بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے،بھارت 2003ء  کے جنگ بندی انتظام کی پاسداری کرے۔ہندوستان کا نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین، اقدار کے منافی ہے۔اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے دیا جائے۔ 

ایل او سی

مزید :

صفحہ اول -