براڈشیٹ کمیشن کادفترشرعی عدالت میں قائم کرنے کافیصلہ

براڈشیٹ کمیشن کادفترشرعی عدالت میں قائم کرنے کافیصلہ
براڈشیٹ کمیشن کادفترشرعی عدالت میں قائم کرنے کافیصلہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)براڈشیٹ کمیشن کادفترشرعی عدالت میں قائم کرنے کافیصلہ کیاگیاہے،گریڈ 20 کے آفیسر طارق محمودبطور رجسٹررخدمات سرانجام دیں گے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر)عظمت سعیدکو پولیس سکیورٹی فراہم کرے گی ، وزارت قانون وانصاف نے مختلف اداروںسے افسران کی خدمات مانگ لیں،اسٹییبلشمنٹ ڈویژن ،ایف آئی اے اوراٹارنی جنرل سے افسران کے نام طلب کرلئے گئے،ایف آئی اے سے مالی چھان بین کے ماہر افسران کے نام طلب کئے گئے ہیں ۔

ذرائع کاکہناہے کہ وزارت صحت سے آفتاب حسین کی خدمات کمیشن کے سپرد کرنے کی درخواست کی گئی ہے، اٹارنی جنرل آفس سے بھی دو اچھی ساکھ کے افسران کے نام طلب کئے گئے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -