وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں وزارت داخلہ کی 4 کروڑ روپے کی 3 ضمنی گرانٹس کی منظوری کا امکان ہے، وزارت داخلہ نے ضمنی گرانٹس ہیلی کاپٹرز کی مرمت کیلئے مانگی ہیں،کورونا کے حوالے سے میڈیا کیمپین کیلئے فنڈز کی منظوری کا بھی امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق ضابطہ فوجداری ترمیمی آرڈیننس2020 بھی ایجنڈا میں شامل ہے،وزیرپارلیمانی امور بابر اعوان 26 ویں آئینی ترمیم ایوان میں پیش کریں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -