ملک بھرمیں کوروناسے بچاوَ کی ویکسین لگانے کا آغاز 11 بجے سے ہوگا

ملک بھرمیں کوروناسے بچاوَ کی ویکسین لگانے کا آغاز 11 بجے سے ہوگا
ملک بھرمیں کوروناسے بچاوَ کی ویکسین لگانے کا آغاز 11 بجے سے ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھرمیں کوروناسے بچاوَ کی ویکسین لگانے کا آغاز 11 بجے سے ہوگا،کوروناسے بچاوَ ویکسین لگانے کی تقریب این سی اوسی اسلام آباد میں ہوگی،این سی او سی میں تقریب کی صدارت اسد عمرکریں گے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق صوبائی سطح پر منعقدہ تقاریب کے مہمان خصوصی وزرائے اعلیٰ ہونگے ۔ڈاﺅیونیورسٹی میں تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ہوں گے ،لاہور میں ہونے والی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مہمان خصوصی ہونگے ،اسی طرح پشاور کی تقریب میں وزیراعلیٰ کے پی محمود خان مہمان خصوصی ہونگے جبکہ کوئٹہ میں ہونیوالی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ہوں گے ،گلگت میں تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ خالد خورشید ہوں گے،وزیراعظم آزادکشمیر وزیراعلیٰ گلگت بھی تقاریب میں شریک ہوں گے ۔
واضح رہے کہ چین نے سائنو فارم ویکسین کی 5 لاکھ ڈوز کی پہلی کھیپ پاکستان کو عطیہ کی تھیں،پہلے مرحلے میں ویکسین ہیلتھ ورکرز اور پھر بزرگ شہریوں کو دی جائے گی۔