فیصل آباد میں سہیلی کو قتل کرکے لڑکی کی خود کشی کا واقعہ نیا رخ اختیار کر گیا ، وجہ کیا بنی ؟ حیران کن انکشاف 

فیصل آباد میں سہیلی کو قتل کرکے لڑکی کی خود کشی کا واقعہ نیا رخ اختیار کر گیا ...
فیصل آباد میں سہیلی کو قتل کرکے لڑکی کی خود کشی کا واقعہ نیا رخ اختیار کر گیا ، وجہ کیا بنی ؟ حیران کن انکشاف 

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )لائل پور کے نواحی علاقے میں سہیلی کو قتل کرکے لڑکی کی خودکشی کے واقعے میں نیا رخ سامنے آگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ساہیانوالہ کے گاوں لاہوریاں میں 4 سال کی دوستی ختم ہونے پر لڑکی نے سہیلی کی جان لے لی۔پولیس کی ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ میل جول بڑھانے اورگھر آنے سے منع کرنے پرملزمہ ناراض تھی اور وہ مسلح ہو کر عقبی مکان سے چھت پر چڑھ گئی اور گھرمیں موجود سہیلی مقدس پر پستول سے فائرکھول دیا۔

زخمی لڑکی جان بچانے کیلئے سیڑھیوں سے نیچے بھاگی تو ملزمہ نے پیچھے جا کر صحن میں گری سہیلی پر مزید گولیاں چلا دیں جو ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئی۔مقتولہ کو بچانے آئی اس کی چچی شازیہ بھی گولی کا نشانہ بن کر زخمی ہو گئی۔پولیس کے مطابق ملزمہ نبیلہ نے سہیلی پر فائرنگ کے بعد خود بھی زہریلی گولیاں نگل لیں اور ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئی۔ مقدس کے اہلخانہ کے مطابق بیٹی سے ملزمہ کامیل جول پسند نہیں تھا اور کئی بار اسے گھر آنے سے منع کیا تھا۔دونو ں سہیلیوں کا پوسٹمارٹم ہونے پر لاشیں ورثاءکے سپرد کردی گئی ہیں، پولیس کے مطابق مقدس کو پانچ گولیاں لگی ہیں۔

مقتولہ مقدس کے بھائی اجمل نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے نبیلہ کے ساتھ اس کے بھائی احسان پر بھی فائرنگ کرنے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے جبکہ ایک لڑکی سدرہ اورنوجوان شاہ زیب کو بھی نامزد کیا ہے۔ مقدمہ میں نامزدسدرہ کون ہے؟ اورشاہ زیب کاکیاکردار ہے جبکہ برآمد ہونے والے پستول کس سے حاصل کیے گئے اس پر تفتیش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -