ڈینیئل پرل قتل کیس ،سندھ حکومت کا احمد عمر شیخ کور یسٹ ہاﺅس منتقل کرنے کافیصلہ 

ڈینیئل پرل قتل کیس ،سندھ حکومت کا احمد عمر شیخ کور یسٹ ہاﺅس منتقل کرنے ...
ڈینیئل پرل قتل کیس ،سندھ حکومت کا احمد عمر شیخ کور یسٹ ہاﺅس منتقل کرنے کافیصلہ 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ میں ڈینیئل پرل قتل کیس میں اسسٹنٹ اے جی سندھ نے کہاکہ احمد عمر شیخ کو ریسٹ ہاﺅس منتقلی کے انتظامات کررہے ہیں،ایک دو روز میں احمدعمر شیخ کو ریسٹ ہاﺅس میں کردیاجائے گا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ڈینیئل پرل قتل کیس میں عمر شیخ اوردیگرملزمان کو بریت کے باوجود رہا نہ کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی،سیکرٹری محکمہ داخلہ دیگرحکام عدالت میں پیش ہوئے، اسسٹنٹ اے جی سندھ نے کہاکہ احمد عمر شیخ کو ریسٹ ہاﺅس منتقلی کے انتظامات کررہے ہیں،ایک دو روز میں احمدعمر شیخ کو ریسٹ ہاﺅس میں کردیاجائے گا۔

سندھ ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ کا حکم نامہ بھی پیش کردیاگیا،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کریں گے ،سپریم کورٹ میں اپیل ہے۔

جونیئروکیل نے کہاکہ احمد عمر شیخ کے وکیل محمود احمد خان بیمار ہیں،سیکرٹری داخلہ نے کہاکہ احمد عمر شیخ سے متعلق فیصلہ حکومت نے کیا،ہمارے خلاف توہین عدالت نہیں بنتی ۔

وکیل ملزمان نے کہاکہ عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی گئی ،سیکرٹری داخلہ نے کہاکہ مجھے حاضری سے استثنیٰ دیاجائے،عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا،عدالت نے کہاکہ دیگرفریقین کو عدالت آناہوگا ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -