سنجے دت کی بیٹی نے پے در پے صدمات کا کیسے مقابلہ کیا؟

سنجے دت کی بیٹی نے پے در پے صدمات کا کیسے مقابلہ کیا؟
سنجے دت کی بیٹی نے پے در پے صدمات کا کیسے مقابلہ کیا؟
سورس: Instagra/bollycode

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی بیٹی تریشالا دت سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔

33 سالہ تریشالادت امریکا میں مقیم ہیں اور وہ سنجے دت کی پہلی بیوی اداکارہ ریچادت سے ہیں جن سے سنجے دت نے 1987 میں شادی کی تھی تاہم 1993 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی اور 3 سال بعد ریچا دماغی ٹیومر کے باعث انتقال کرگئیں۔

جولائی 2019 میں تریشالادت کا اطالوی بوائے فرینڈ ایک حادثے میں ہلاک ہوگیا تھا جس نے تریشالا کا کافی ذہنی صدمہ پہنچایا اور وہ اب تک سے یاد کرتی ہیں۔

حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں تریشالا نے اپنی نجی زندگی سے متعلق بہت سے پہلوؤں پر بات کی۔

 تریشالادت 'جو کہ خود بھی ماہر نفسیات ہیں' کا کہنا تھا کہ زندگی میں پے درپے صدمات نے ان کی زندگی کو کافی متاثر کیا ہے لیکن انہوں نے اس سے مثبت انداز میں نمٹتے ہوئے طاقت حاصل کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اکثر لوگوں کو امید ہوتی ہے کہ وہ کسی حادثے، سانحے یا بیماری کے باعث ہونے والے صدمے پر قابو پالیں گے لیکن کچھ لوگ اس کے منفی اثرات کا بھی شکار ہوجاتے ہیں۔

 تریشالادت کے مطابق زندگی میں پہنچنے والے صدمات اور حادثات سے آپ قوت بھی حاصل کرسکتے ہیں اور اپنی زندگی تبدیل کرسکتے ہیں۔

مزید :

تفریح -