پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے حمایت جاری رکھے گا،شاہ محمود قریشی

پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے حمایت جاری رکھے گا،شاہ محمود قریشی
پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے حمایت جاری رکھے گا،شاہ محمود قریشی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہناہے کہ عالمی سطح پرپاکستان کی جانب سے بھارت کامکروہ چہرہ بے نقاب کیاگیا،پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے حمایت جاری رکھے گا،بھارتی جبرواستبدادسے حریت تحریک کومزیدتقویت ملی۔

اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ بھارتی افواج کے مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت سوزمظالم جاری ہیں، نہتے کشمیریوں کے گھروں کونذرآتش کیاگیا،گزشتہ 18 ماہ سے مقبوضہ وادی میں مکمل بلیک آؤٹ ہے۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کارویہ یواین قراردادوں کے منافی ہے،بھارت نے حریت رہنماؤں کوقیدکررکھاہے،بھارتی میڈیابھی مودی سرکارکے کارناموں پرآوازبلندکررہاہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -