بالی ووڈ اداکار ہیرتک روشن ہسپتال کے چوکیدار پر بھڑک اٹھے، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
ممبئی(ویب ڈیسک) ہسپتال میں داخل ہونے سے روکے جانے پر بھارتی اداکار ہریتھک روشن چوکیدار پر بھڑک اٹھے جب کہ واقعہ کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔
بھارتی اداکار ہریتھک روشن کو ہمیشہ سب کے ساتھ ہنستے ہوئے اور انتہائی دھیمے لہجے میں بات کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے چاہے وہ کسی پارٹی فنکشن میں ہوں، اداکاروں کے ساتھ یا اپنے مداحوں کے ساتھ، ہریتھک روشن ہمیشہ مسکراتے ہوئے نظر آتے ہیں تاہم سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکار ہسپتال کے چوکیدار کے ساتھ انتہائی غصے میں بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہسپتال کا چوکیدار اداکار کو اندر داخل ہونے سے روکتے ہوئے دوسرے دروازے سے جانے کا کہتا ہے جس پر وہ بھڑک جاتے ہیں اور غصے میں کہتے ہیں کہ ’ارے تو بولونا ایسے‘ جس کے بعد ہریتھک روشن چوکیدار کو غصے سے دیکھتے ہیں اور وہاں سے چلے جاتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہسپتال نے کووڈ ایس او پیز کی وجہ سے داخلے کے لیے دوسرا دروازہ کھولا تھا تاہم ہریتھک کے علم میں شاید یہ بات نہیں تھی جس پر ان کو غصہ آگیا اور وہ چوکیدار پر بھڑک اٹھے تاہم ہریتھک روشن کی جانب سے ویڈیو سے متعلق ابھی تک کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔