راولپنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقی ٹیم کو کیسے قابو کرنا ہے؟ سعید اجمل نے زبردست مشورہ دیدیا

راولپنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقی ٹیم کو کیسے قابو کرنا ہے؟ سعید اجمل نے زبردست ...
راولپنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقی ٹیم کو کیسے قابو کرنا ہے؟ سعید اجمل نے زبردست مشورہ دیدیا
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق لیگ سپنر سعید اجمل نے راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں سپن وکٹ کے ذریعے جنوبی افریقی ٹیم کو قابو کرنے کا مشورہ دیدیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سعید اجمل نے کہا کہ ہمیں ڈرا کی طرف نہیں جانا چاہیے، ہمارے پاس یاسرشاہ اورنعمان کی شکل میں اچھے سپنرز موجود ہیں لہٰذا اسی قوت کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ بہت عرصے بعد پاکستان کےدو سپنرز کو ایک ساتھ پرفارم کرتے ہوئے دیکھا، فواد عالم نے جس طرح کراچی ٹیسٹ میں پرفارم کرکے ثابت کیا کہ ماضی میں ان کو منتخب نہ کرکے ذیادتی کی گئی۔

سعید اجمل نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں بھی فواد عالم کا کرداراہم ہو گا کیونکہ تجربہ کار کھلاڑی کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا، ٹیسٹ میچز میں ایسے ہی پرفارمرز کی ضرورت ہے۔

مزید :

کھیل -