”راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ۔۔۔“ سلیم ملک نے خبردار کر دیا

”راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ...
”راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ۔۔۔“ سلیم ملک نے خبردار کر دیا
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سلیم ملک نے کہا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سلیم ملک نے کہا کہ موجودہ موسم میں راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے دوران گیند سوئنگ کرے گا اورماضی میں بھی ایسا ہی ہوتا رہاہے، لہٰذا راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پاکستان بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اس لئے انہیں بہت محتاط ہوکر کھیلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ کی وکٹ بھی اچھی نہیں بنی تھی لیکن پاکستانی ٹیم خوش قسمت رہی کہ وہ ٹیسٹ جیت گئی مگر حالات اس میں بھی اچھے نہیں تھے اور صرف ایک پارٹنرشپ کی وجہ سے پاکستانی ٹیم ٹیسٹ جیتنے کی پوزیشن میں آئی۔ 

دوسری اننگزمیں جنوبی افریقہ کی اگر پارٹنرشپ زیادہ لمبی چلی جاتی تو پھر جیتنا اتنا آسان نہ ہوتا، سابق کپتان کے مطابق باﺅلنگ تو ان کنڈیشنز میں چل جائے گی، لیکن پاکستانی بلے بازوں کورنزبنانے کیلئے خاصی محنت کرنا پڑے گی۔

مزید :

کھیل -