پاکستان میں کورونا سے بچاﺅ کی ویکسین لگانے کا باضابطہ آغاز  کر دیا گیا

پاکستان میں کورونا سے بچاﺅ کی ویکسین لگانے کا باضابطہ آغاز  کر دیا گیا
پاکستان میں کورونا سے بچاﺅ کی ویکسین لگانے کا باضابطہ آغاز  کر دیا گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں کورونا سے بچاوکی ویکسین لگانے کاباضابطہ آغاز کردیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویکسین لگانے کی تقریب کا انعقاد این سی او سی کے دفتر میں کیا گیا جس میں مہمان خصوصی چین کے کمرشل منسٹر ” ژی گوا ژیانگ“ تھے جبکہ وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر ، لیفٹننٹ جنرل حمود زمان خان نے بھی شرکت کی ۔ان کے علاوہ فواد چوہدری ، ڈاکٹر فیصل سلطان ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر  بھی موقع پرموجود تھے ۔ 

تقریب میں پمز کے آئسولیشن یونٹ کی انچارج نرس رضوانہ یاسمین ، جاوید اقبال اور فہد محمود کو کورونا ویکسین لگا کر ملک گیر مہم کا آغاز کیا گیا ۔جاوید اقبال ڈی ایچ او آفس اسلام آباد سے کورونا سرویلنس ٹیم کے ممبر ہیں جو کہ شروع دن سے کورونا کیخلاف جنگ میں کردار ادا کر تے آ رہے  ہیں ، جاوید اقبال اور ان کی ٹیم نے مل کر اسلام آباد میں اب تک دس ہزار سے زائد کیسز کی تشخیص کی ہے ۔تقریب میں انہوں نے اسلام آباد میں پوری کورونا سرویلنس ٹیم کی نمائندگی کی ۔

شفا انٹر نیشنل کے پیتھالوجی ڈپارٹمنٹ میں ذمہداری نبھانے والےفہد محمود کو بھی ویکسین لگا دی گئی ہے جو کہ کورونا ٹیسٹنگ کی خدمات انجام دے رہے ہیں ، اسلام آباد میں کورونا مریضوں میں وائرس کی تصدیق کیلئے شفاءانٹرنیشنل بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کر رہاہے ، انہوں نے شفاءہسپتال کے تمام افراد کی نمائندگی کی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر(این سی او سی)کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام صوبوں نے کورونا کےخلاف ملکرکام کیا،تمام وزرائے اعلیٰ کا شکریہ ،کورونا ویکسی نیشن تقریب اتحادکامظہر ہے۔اسدعمر کاکہناتھا کہ مشکل وقت میں سب ملکر کام کرتے ہیں ،اللہ نے بہت کرم کیا کہ مشکل حالات میں بہترنتائج حاصل کرسکے ،این سی او سی کی ٹیم بہترین کام کررہی ہے،چین نے ہمیشہ کی طرح مشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیا،وزارت صحت نے وبا سے نمٹنے میں کلیدی کردار ادا کیا،آسٹرازنیکا کی ویکسین بھی جلد آنی شروع ہو جائے گی،سابق معاون خصوصی ظفرمرزا کابھی شکرگزار ہوں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ امید ہے ویکسی نیشن سے تمام پاکستانی پوری طرح مستفیدہونگے،ہمارے اصل ہیروہیلتھ ورکرز ہیں جنہوں نے جان خطرے میں ڈال کر کام کیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -