ٹی 10 لیگ میں قلندرز کا فاتحانہ مارچ جاری، مسلسل چوتھی فتح حاصل کر لی

ٹی 10 لیگ میں قلندرز کا فاتحانہ مارچ جاری، مسلسل چوتھی فتح حاصل کر لی
ٹی 10 لیگ میں قلندرز کا فاتحانہ مارچ جاری، مسلسل چوتھی فتح حاصل کر لی
سورس: Twitter

  

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ ٹی 10 لیگ میں قلندرز کا فاتحانہ مارچ جاری ہے جس نے مراٹھا عریبینز کو 4 وکٹ سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں لگاتار چوتھی فتح سمیٹ لی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں قلندرز کی تیسری فتح میں کپتان سہیل اختر نے کلیدی کردار ادا کیا تھا جبکہ چوتھی فتح میں سہیل تنویر نے اہم ذمہ داری ادا کی ۔ مراٹھا عریبینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 101 رنزبنائے، محمد حفیظ 44 اور شعیب ملک 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ سہیل تنویر نے 3 وکٹیں لیں۔

قلندرز نے 102 رنز کا ہدف 11 گیندیں قبل ہی چھ وکٹ پر حاصل کر کے ٹورنامنٹ کی چوتھی فتح سمیٹی۔ بین ڈنک نے ناقابل شکست 26 رنز بنائے جبکہ شرجیل خان 28اور سہیل اختر 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، شاہد آفریدی دو رنز بنا سکے جبکہ شعیب ملک نے ایک وکٹ لی۔ 

دوسرے میچ میں دہلی بلز نے پونے ڈیولز کو 8 وکٹ سے مات دی، مین آف دی میچ علی خان نے تین اور عماد بٹ نے دو وکٹیں حاصل کیں، پونے کے محمد عامر نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ 

مزید :

کھیل -