’پاکستان نے کراچی ٹیسٹ میں فیلڈنگ سیٹ کرنے میں ہماری نقل کی‘ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی نے حیران کن دعویٰ کر دیا

’پاکستان نے کراچی ٹیسٹ میں فیلڈنگ سیٹ کرنے میں ہماری نقل کی‘ جنوبی افریقہ ...
’پاکستان نے کراچی ٹیسٹ میں فیلڈنگ سیٹ کرنے میں ہماری نقل کی‘ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی نے حیران کن دعویٰ کر دیا
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وینڈرڈوسن نے کہا ہے کہ پاکستان نے کراچی ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ سیٹ کرنے میں ہماری نقل کی۔ 

تفصیلات کے مطابق ورچوئل پریس کانفرنس میں وینڈر ڈوسن نے کہا کہ پروٹیز کپتان کوینٹن ڈی کوک کرکٹ کی گہری سمجھ بوجھ رکھتے ہیں، کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انہوں نے اتنی اچھی فیلڈنگ سیٹ کی کہ پاکستان نے بھی نقل کرتے ہوئے یہی طریقہ کار اپنایا۔

انہوں نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد ہمیں 350کے قریب مجموعہ حاصل کرنا چاہیے تھا مگر چند بلے بازوں کو کنڈیشنز سے مطابقت پیدا کرنے میں مشکل پیش آئی، راولپنڈی میں موسم مختلف ہے اور پچ سے زیادہ تر گھاس کاٹ دی گئی ہے، میرے خیال میں نئی گیند سے بھی باﺅلرز کو زیادہ مدد ملنے کا امکان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلئے اچھی ٹریننگ کررہے ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ بہتر کارکردگی پیش کرتے ہوئے سیریز برابر کریں۔ 

مزید :

کھیل -