مشکل وقت میں ساتھ دینے پر چین کے شکرگزار ہیں، وزیراعلیٰ سندھ 

 مشکل وقت میں ساتھ دینے پر چین کے شکرگزار ہیں، وزیراعلیٰ سندھ 
 مشکل وقت میں ساتھ دینے پر چین کے شکرگزار ہیں، وزیراعلیٰ سندھ 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہاکہ چین پہلاملک ہے جس نے ہماری کوروناویکسین کیلئے مدد کی ،چین کاشکرگزارہوں کہ مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ میں کورونا سے بچاﺅ کی ویکسین لگانے کاآغاز کردیاگیا، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چین نے حکومت پاکستان کو پانچ لاکھ ویکسین تحفے میں دیں ،وفاق کی جانب سے کورونا کی 83 ہزارویکسین سندھ پہنچی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کراچی ،حیدرآبادودیگرشہروں میں ویکسین سنٹربنائے ہیں ،کورونا ویکسین کامعاملہ سنجیدہ ہے یہ کوئی مذاق نہیں ہے ،انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت سندھ سے کہوں کہ اپنا ڈیٹاتیار رکھیں،ہمیں معلوم نہیں 5 لاکھ کورونا ویکسین کی تقسیم کیسے ہوئی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -