پی ایس ایل میچز میں تماشائیوں کی سٹیڈیم آمد کا معاملہ، زبردست خوشخبری آ گئی

پی ایس ایل میچز میں تماشائیوں کی سٹیڈیم آمد کا معاملہ، زبردست خوشخبری آ گئی
پی ایس ایل میچز میں تماشائیوں کی سٹیڈیم آمد کا معاملہ، زبردست خوشخبری آ گئی
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے میچز کے دوران تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دئیے جانے کا اعلان کل کیا جائے گا اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس حوالے سے تمام منصوبہ بندی بھی مکمل کر لی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے دوران شائقین کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت کا اعلان کل کیا جائے گا۔ پی سی بی نے تمام ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے پلان تیار کر لیا ہے اور اس حوالے سے کل اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) حکام سے ملاقات کریں گے اور معاملات کو حتمی شکل دئیے جانے کے بعد اعلان کر دیا جائے گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام سے ٹکٹ بیچنے والی تین کمپنیوں کے افسران کی ملاقات بھی ہو چکی ہے اور منصوبے کے مطابق 25 فیصد افراد کو بیٹھنے کی اجازت ہو گی اور شائقین میں کم از کم دو سیٹوں کا فاصلہ ہو گا البتہ فیملی کے ممبران کو ایک ساتھ بیٹھنے کی اجازت ہو گی۔ 

رپورٹس کے مطابق این سی او سی کی جانب سے اعلان کئے جانے کے بعد ٹکٹوں کی فروخت 10 فروری سے شروع ہونے کا امکان ہے اور کوویڈ 19 کی وجہ سے اس مرتبہ صرف آن لائن ٹکٹیں بیچنے کا پلان زیر غور ہے جبکہ کم شائقین کی انٹری کی وجہ سے قیمتوں کے نرخ بھی تھوڑے زیادہ ہوں گے۔ 

مزید :

کھیل -