جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ سے درخواست واپس لے لی 

جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ سے درخواست واپس لے لی 
جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ سے درخواست واپس لے لی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میںزرعی ٹیکس کے خلاف دائر اپیل واپس لے لی ۔

سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ٹیکس حکام اور الیکشن کمیشن کو مختلف زرعی آمدن ظاہر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی جس دوران جہانگیر ترین نے زرعی ٹیکس کیخلاف دائر اپیل واپس لے لی ہے ۔

جہانگیر ترین کو ایف بی آ رنے 199 ملین سے زائد کا جرمانہ کیا تھا، ٹیکس ٹریبونل نے ان لینڈ ریونیو کے جرمانے کا حکم کالعدم قرار دیا تھا ، جہانگیر ترین کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا لیکن اب درخواست واپس لے لی گئی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -