جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کاارکان اسمبلی کوترقیاتی فنڈزدینے کانوٹس

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کاارکان اسمبلی کوترقیاتی فنڈزدینے کانوٹس
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کاارکان اسمبلی کوترقیاتی فنڈزدینے کانوٹس

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ارکان اسمبلی کوترقیاتی فنڈزدینے کانوٹس لے لیا ،سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل ،اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کردیئے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نوٹس اخبار کی خبرپر لیا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ کیا وزیراعظم کا ارکان اسمبلی کو فنڈ دینے دیناآئین قانون کے مطابق ہے ؟،ترقیاتی فنڈز قانون ،آئین اور عدالتی فیصلے کے مطابق ہیں تومعاملہ بند کردیں گے ۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ اٹارنی جنرل حکومت سے ہدایات لیکر کرعدالت کو آگاہ کریں ،ترقیاتی فنڈز آئین کے مطابق نہ ہوئے تو کارروائی ہوگی ،عدالتی کارروائی پر بنچ کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو ارسال ہوگا۔

اٹارنی جنرل نے کہاکہ حکومت سے ہدایات لے کرعدالت کو آگاہ کروں گا،جوبھی کام ہوگا قانون ،آئین اورعدالتی فیصلوں کی روشنی میں ہوگا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت بدھ تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی سے ملاقات میں 50 ،50 کروڑ کے فنڈز دینے کااعلان کیاتھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -