راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں کن کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا؟ فیصلہ ہو گیا

راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں کن کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا؟ فیصلہ ہو ...
راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں کن کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا؟ فیصلہ ہو گیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سلیکٹرز نے جنوبی افریقہ کیخلاف راولپنڈی میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق 4 فروری سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول میچ کیلئے حتمی 11 کھلاڑیوں کا فیصلہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ہیڈ کوچ مصباح الحق کے مشورے کیساتھ کریں گے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کراچی ٹیسٹ میچ کھیلنے والے کھلاڑی ہی راولپنڈی ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے میدان میں اتریں گے۔ 
واضح رہے کہ قومی سکواڈ میں عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، بابراعظم، فواد عالم، سعود شکیل، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد، نعمان علی، ساجد خان، یاسر شاہ، حارث رﺅف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان شامل ہیں جبکہ سلمان علی، کامران غلام اور عبداللہ شفیق سکواڈ کا حصہ تو رہیں گے البتہ ٹیم میں شمولیت کیلئے ان کے نام زیر غور نہیں آئیں گے۔ 

مزید :

کھیل -