’کھلاڑی اچھے ردھم میں، راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائیں گے‘

’کھلاڑی اچھے ردھم میں، راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائیں گے‘
’کھلاڑی اچھے ردھم میں، راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائیں گے‘
سورس: Twitter

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ کراچی ٹیسٹ جیتنے کے بعد کھلاڑی کافی اچھے ردھم میں ہیں اور امید ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائیں گے جبکہ حتمی ٹیم کا فیصلہ کل وکٹ دیکھ کر ہی کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق بابراعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے بعد کھلاڑی بہت اچھے ردھم میں ہیں مگر اس کے باوجود پروٹیز کو آسان نہیں لے سکتے کیونکہ وہ باﺅنس بیک کر سکتے ہیں، راولپنڈی کی پچ کراچی کی طرح ہی لگ رہی ہے مگر حتمی ٹیم کا فیصلہ کل ہی کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ میچ کے دوران جو بھی پلان لڑکوں کو دیا انہوں نے سپورٹ کیا، راولپنڈی میں کنڈیشنز بادلوں کی وجہ سے ہمیشہ مختلف ہوتی ہیں اور لگ نہیں رہا کہ چار فاسٹ باﺅلرز کھیلیں البتہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ کل ہی کیا جائے گا تاکہ بہترین ٹیم میدان میں اتار سکیں۔ 

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے کراﺅڈ کو کافی یاد کروں گا کیونکہ کراﺅڈ سپورٹ کرتا ہے تو کھلاڑی کا اعتماد بھی بڑھتا ہے اور جوش و جذبے میں بھی اضافہ ہوتا ہے، نوجوانوں کو ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں سے سیکھنا چاہئے جبکہ میں نے بھی اپنی غلطیوں کو بہتر کرنے کی ہر وقت کوشش کی اور کپتان بنے کے بعد نئی چیزیں سیکھیں۔ 

مزید :

کھیل -