گلشن اقبال پارک میں علامہ اقبال کے مجسمے کامعاملہ، دو عہدیداروں کو سزا دیدی گئی 

گلشن اقبال پارک میں علامہ اقبال کے مجسمے کامعاملہ، دو عہدیداروں کو سزا دیدی ...
گلشن اقبال پارک میں علامہ اقبال کے مجسمے کامعاملہ، دو عہدیداروں کو سزا دیدی گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کے علاقے گلشن اقبال پارک میں علامہ اقبال کے ’متنازع‘ مجسمے کی تنصیب سے متعلق سوشل میڈیا میں شدید تنقید پر پارکس اینڈ باغبانی اتھارٹی (پی ایچ اے) کے دو عہدیداروں کو ’فرائض میں غفلت اور نااہلی‘ پر برطرف کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پارکس اینڈ باغبانی اتھارٹی (پی ایچ اے) جواد قریشی کا کہنا ہے کہ لاہور کے گلشن اقبال پارک سے علامہ محمد اقبال کا مجسمہ ہٹا دیا گیا، متنازع مجسمہ کے ذمہ دار دونوں افسروں کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
جواد قریشی کے مطابق معطل افسروں میں ڈپٹی ڈائریکٹر شاہ نواز وٹو اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام سبطین شامل ہیں۔ معطل افسروں نے مجسمہ پارک میں رکھنے کی حکام سے منظوری نہیں لی۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا مجسمہ اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بغیر مالیوں نے خود بنایا، پارک کے مالیوں نے علامہ اقبال کی عقیدت اور محبت میں مجسمہ تیار کیا۔انہوں نے کہا کہ اب جلد ہی ماہرین سے علامہ اقبال کا نیا مجسمہ تیار کروایا جائے گا،نئے مجسمہ کا افتتاح مالیوں سے کرایا جائے گا۔

مزید :

قومی -