گیس لیکج کے باعث ماں اور 3 بچے جاں بحق

گیس لیکج کے باعث ماں اور 3 بچے جاں بحق
 گیس لیکج کے باعث ماں اور 3 بچے جاں بحق

  

چکوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈھوک خانہ میں ایک خاتون اور تین بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ماں اور اس کے تین بچے شامل ہیں، لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں ۔ چاروں افراد کی اموات گھر میں گیس لیکج کے باعث ہوئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کا باپ کراچی میں محنت مزدوری کرتا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -چکوال -